Home اہم خبریںصبح کی چہل قدمی بہتر یا شام کی؟ ماہرین نے بہتر آپشن بتا دیا

صبح کی چہل قدمی بہتر یا شام کی؟ ماہرین نے بہتر آپشن بتا دیا

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹو 

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ صبح یا شام کی جانے والی چہل قدمی، وزن کم کرنے، دل کی صحت بہتر بنانے اور اچھی نیند کے لیے یکساں مفید ہے جبکہ حقیقی صحت باقاعدگی سے چلنے میں ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق روزانہ 30 سے 45 منٹ تیز رفتاری سے چہل قدمی دل کی صحت بہتر بنانے، وزن کم کرنے، پٹھے مضبوط کرنے اور ذہنی دباؤ کم کرنے میں مؤثر کردار ادا کرتی ہے تاہم صبح یا شام میں چہل قدمی کا انتخاب ہر شخص کے معمولات، صحت اور ذاتی ترجیح پر منحصر ہوتا ہے۔

صبح کی چہل قدمی سے جسم کو قدرتی دھوپ ملتی ہے جو جسمانی گھڑی کو متوازن رکھنے، رات کو بہتر نیند اور جسم میں وٹامن ڈی کی پیداوار میں مدد دیتی ہے۔

اس کے علاوہ صبح کے اوقات میں کی جانے والی چہل قدمی خوشی پیدا کرنے والے ہارمونز خارج کرتی ہے جس سے مزاج بہتر، توجہ میں اضافہ اور دن بھر چستی برقرار رہتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ صبح ورزش کرنے والے افراد اپنی عادت برقرار رکھنے میں بھی زیادہ کامیاب رہتے ہیں۔

شام میں کی جانے والی چہل قدمی کے بھی کئی فوائد

ماہرین کا کہنا ہے کہ دن بھر کے بعد جسم کا درجۂ حرارت بڑھنے سے پٹھے اور جوڑ زیادہ لچکدار ہو جاتے ہیں جس کے باعث تیز چلنا اور زیادہ دیر تک چہل قدمی کرنا آسان محسوس ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق شام کی واک ذہنی دباؤ کم کرنے، تھکن دور کرنے اور روزمرہ مصروفیات کے بعد ذہنی سکون حاصل کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔

وزن کم کرنے کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ صبح اور شام دونوں اوقات کی چہل قدمی مؤثر ہے بشرطیکہ صحت بخش غذا کے ساتھ جسم میں کیلوریز کی کمی برقرار رکھی جائے۔

بعض افراد ناشتے سے پہلے چلنے کو بہتر سمجھتے ہیں کیونکہ اس دوران جسم ذخیرہ شدہ چربی استعمال کر سکتا ہے تاہم طویل مدت میں وزن کم ہونے کا انحصار مجموعی خوراک اور جسمانی سرگرمی پر ہوتا ہے۔

دل کی صحت کے لیے بھی صبح اور شام کی چہل قدمی یکساں فائدہ مند ہے۔

باقاعدگی سے کی جانے والی واک خون کی روانی بہتر بناتی، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو قابو میں رکھنے میں مدد دیتی ہے جبکہ ٹائپ 2 ذیابیطس، موٹاپے اور دیگر طرزِ زندگی سے جڑی بیماریوں کے خطرات بھی کم کرتی ہے۔

نیند کے حوالے سے صبح کی چہل قدمی جسم کے قدرتی نیند اور بیداری کے نظام کو بہتر بناتی ہے جبکہ شام کی ہلکی یا درمیانی رفتار سے کی جانے والی واک ذہنی دباؤ کم کر کے بہتر نیند میں مدد دیتی ہے تاہم سونے سے کچھ دیر قبل سخت ورزش کرنے سے بعض افراد کو نیند میں دشواری پیش آ سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی ادارۂ صحت کی جانب سے سفارش کی گئی ہے کہ ہر ہفتے کم از کم 150 منٹ معتدل جسمانی سرگرمی اختیار کی جائے، صبح ہو یا شام، مستقل مزاجی کے ساتھ چہل قدمی کرنا ہی صحت مند زندگی کی اصل کنجی ہے۔


نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے، صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00