بیرونِ ملک تعطیلات پر جانے والوں کو خطرناک ٹریول ایڈاپٹرز کے حوالے سے انتباہ

—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

کنزیومر سیفٹی گروپ الیکٹریکل سیفٹی فرسٹ نے موسمِ گرما کے دوران بیرونِ ملک تعطیلات پر جانے والوں کو خطرناک ٹریول ایڈاپٹرز کے حوالے سے انتباہ جاری کر دیا۔

گروپ کی تحقیق کے مطابق ہزاروں غیر محفوظ ایڈاپٹرز آن لائن فروخت ہو رہے ہیں، آن لائن ایڈاپٹرز فروخت کرنے والی معروف کمپنیوں سے خریدے گئے 14 ٹریول ایڈاپٹرز کے جائزے سے معلوم ہوا کہ ان میں سے کوئی بھی برطانوی معیار پر پورا نہیں اترتا اور ان کے استعمال سے بجلی کا جھٹکا لگ سکتا ہے جو جان کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

الیکٹریکل سیفٹی فرسٹ کی نشاندہی کے بعد آن لائن فروخت کرنے والی کمپنیوں نے صارفین کی حفاظت کے پیشِ نظر غیر معیاری ایڈاپٹرز کی فروخت بند کر دی ہے۔

الیکٹریکل سیفٹی فرسٹ نے مسافروں کو خبردار کیا ہے کہ آن لائن سستی ملنے والی چیز بعد میں بہت مہنگی پڑ سکتی ہے، اس لیے ایسی اشیاء ہمیشہ قابلِ اعتماد ریٹیلر سے ہی خریدنی چاہئیں،

برطانیہ میں فروخت ہونے والے ٹریول ایڈاپٹرز کے لیے ضروری ہے کہ ان میں باہر سے اندر موجود لائیو حصوں تک رسائی ممکن نہ ہو اور ایک وقت میں صرف ایک ہی قسم کی پن باہر آئے۔

الیکٹریکل سیفٹی فرسٹ کے مطابق غیر معیاری ایڈاپٹرز سے آگ لگنے اور بجلی کا جھٹکا لگنے کا خطرہ موجود ہوتا ہے کیونکہ ان میں سیفٹی شٹر اور فیوز موجود نہیں ہوتے جبکہ پلگ کے سوراخ بھی مقررہ معیار سے بڑے ہوتے ہیں۔

Related posts

ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق

ٹیکنالوجی: نت نئے رنگ بکھرے

2 بڑے ریلوے اسٹیشنز تعمیراتی کام کے باعث 22 روز کیلئے بند