الجزائر میں بس کھائی میں گرنے سے 25 افراد ہلاک، 44 زخمی

شمالی افریقی ملک الجزائر میں بس کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مسافر بس حادثہ آج صبح الجزائر کے صوبہ بومرداس میں پیش آیا، جہاں بس ہائی وے پر مڑتے ہوئے سڑک کنارے کھائی میں جاگری۔ 

رپورٹ کے مطابق بس کھائی میں گرنے سے 44 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Related posts

فرانزک شواہد کی بنیاد پر ثاقب خان قصور وار ثابت ہو چکے: مومنہ اقبال

شام کی چائے کیساتھ بسکٹ لینے کے عادی افراد کو ماہرین نے خبردار کر دیا

سال 2025ء میں مصنوعی ذہانت کی کارکردگی