نئے صوبوں و انتظامی اصلاحات سے نظام بچایا جا سکتا ہے تو اس پر فوری عمل کریں: بیرسٹر سیف

— فائل فوٹو 

سابق مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ  محسن نقوی کا سسٹم فیل ہونے کا بیان وفاقی حکومت کی ناکامی کا کھلا اعتراف ہے۔

بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محسن نقوی کا بیان وفاقی حکومت کی کارکردگی کے خلاف جامع چارج شیٹ ہے، نوجوانوں کی محرومیاں دور نہ کی گئیں تو سڑکوں پر احتجاج پارلیمنٹ اور عدالت کا متبادل بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے غم و غصے میں اضافے سے قبل فوری نتیجہ خیز اقدامات کرنا ہوں گے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ نئے صوبوں اور انتظامی اصلاحات سے نظام بچایا جا سکتا ہے تو اس پر فوری عمل کیا جائے، گورننس میں بہتری ہی نظام پر عوام کے اعتماد کی بحالی کا واحد راستہ ہے۔

Related posts

ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 90 رنز سے ہرادیا

معروف اداکار اور موسیقار خالد نظامی کا کراچی میں انتقال، تدفین کل ہوگی

ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق