تارکین وطن کے داخلے کا معاملہ، سیوٹا میں جو کچھ ہوا وہ ہماری خودمختاری کی خلاف ورزی تھا، اسپین

مراکش سے اسپین کے شہر سیوٹا میں تارکین وطن کے غیر قانونی داخلے کے معاملے پر ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے کہا ہے کہ گزشتہ روز سیوٹا میں جو کچھ ہوا وہ اسپین کی علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی تھا۔

انھوں نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کے گروہ اسپین کی سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کرکے غیرقانونی ہجرت کو فروغ دے رہے ہیں۔

ہسپانوی وزیراعظم نے کہا سیوٹا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے تارکین وطن کی وطن واپسی کا عمل تیز کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں تعاون پر مراکشی حکام کے شکر گزار ہیں۔

ہسپانوی وزارتِ داخلہ کے مطابق چند ہی روز میں تقریباً 40 ہزار تارکین وطن مراکش سے سیوٹا پہنچ چکے ہیں، حکام کے مطابق سرحد عبور کرنے کی کوشش کے دوران 18 تارکین وطن ہلاک ہو چکے۔

فرانس نے بحران کے باعث اسپین سے ملحق اپنی سرحد پر نگرانی سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ادھر فن لینڈ نے اٹلی کی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے کہا اسپین یورپی یونین کی بیرونی سرحد کے تحفظ میں ناکام رہتا ہے تو اسے یورپ کے پاسپورٹ فری شینگن زون سے خارج کرنے پر غور کیا جانا چاہیے۔

Related posts

شام کی چائے کیساتھ بسکٹ لینے کے عادی افراد کو ماہرین نے خبردار کر دیا

سال 2025ء میں مصنوعی ذہانت کی کارکردگی

برطانیہ غیر قانونی تارکینِ وطن کی آمد روکنے میں بدستور ناکام، 165 افراد چھوٹی کشتی کے ذریعے پہنچ گئے