ناروے میں پاکستان کے سفیر عاصم علی خان نے اوسلو میں تعینات انڈونیشیا، مصر، ایران، فلسطین اور بوسنیا کے سفیروں سے ملاقات کی۔
اس موقع پر سفیر پاکستان نے پانچ اسلامی ملکوں کے سفیروں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات نے سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانے، دوستی، مکالمے اور تعاون کے لیے اپنے مشترکہ عزم کو دہرانے کے بہترین مواقع فراہم کیے۔
سفیر پاکستان عاصم علی خان نے کہا کہ اس طرح کے رابطے ہمارے ممالک کے درمیان باہمی افہام و تفہیم، خیر سگالی اور قریبی تعلقات کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔