راولپنڈی میں ہولی فیملی اسپتال میں کیرو ابلیشن مشین سے کینسر کی پہلی مریضہ کا کامیاب علاج مکمل ہوگیا۔ کیرو ابلیشن مشین سے 50 سال کی خاتون کو جگر کے کینسر سے نجات مل گئی۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق جگر میں موجود کینسر کا کیرو ابلیشن مشین سے ایک گھنٹے کے پراسیس سے خاتمہ کیا گیا، خاتون کو اب فالو اپ چیک اپ کے لیے ہولی فیملی اسپتال لایا جائے گا۔
انتظامیہ کے مطابق خاتون مریضہ کے جگر میں کینسر کے خاتمہ کیلئے 16 لاکھ مالیت کا پروب استعمال کیا گیا، ہولی فیملی اسپتال میں کیرو ابلیشن مشین سے مریضوں کو جگر، کڈنی اور سینے کے کینسر کا علاج فعال کر دیا گیا ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق اسپتال کے پاس پہلے مرحلہ میں 16 مریضوں کیلئے کیرو ابلیشن سے علاج کے لیے 16پروب دستیاب ہیں۔
اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ کینسر کے جو مریض کیرو ابلیشن مشین کے کیرائیٹیریا پر پورے اتریں گے انکا فری علاج ہوگا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ جگر، کڈنی اور سینے میں دو سے تین سینٹی میٹر سائز کے کینسر ٹیومر کیرو ابلیشن سےخاتمہ ہوسکے گا۔