کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر کا 2 سالہ بیٹا والد کے نقشِ قدم پر چل پڑا۔
جسٹن بیبر اور ان کی اہلیہ مشہور امریکی ماڈل ہیلی بیبر نے اپنے 2 سالہ بیٹے جیک بلیوز بیبر کی پیانو کی بورڈ بجاتے ہوئے ایک خوبصورت ویڈیو اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کی ہے۔
ہیلی بیبر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ان کے ننھے بیٹے کو گلابی رنگ کے لباس اور رنگ برنگی اونی ٹوپی میں ملبوس ایک چھوٹا الیکٹرانک کی بورڈ بجاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ بلیوز کو پیانو سے محبت ہے۔
ہیلی بیبر کی جانب سے شیئر کی گئی یہ ویڈیو چند لمحات میں ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔
زیادہ تر صارفین کا کہنا ہے کہ جسٹن بیبر کے بیٹے کو ابھی سے ہی میوزک میں دلچسپی ہے، یہ یقینناً بڑا ہو کر والد کی طرح ایک گلوکار ہی بنے گا۔