برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے ممبئی میں سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر سے ملاقات کی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملاقات کے دوران تینوں شخصیات کے درمیان کرکٹ کے حوالے سے دلچسپ گفتگو ہوئی۔
شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ نے سچن ٹنڈولکر سے ملاقات کے دوران روایتی مٹی کے پیالوں میں چائے بھی پی۔
شہزادہ ولیم نے سچن ٹنڈولکر اور اسکول کے طلبہ کے ساتھ کرکٹ کھیلی جبکہ شہزادی کیٹ مڈلٹن نے خوش گوار موڈ میں کھیل دیکھا، بعد ازاں تینوں نے باری باری بیٹنگ بھی کی۔
واضح رہے کہ شاہی جوڑا، پرنس اینڈ پرنسس آف ویلز آج کل ارتھ شاٹ ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کے لیے بھارت میں موجود ہیں۔