برطانیہ میں فضائی ٹریفک کنٹرول کے نظام میں خرابی کے باعث ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیتھرو، گیٹ وِک، مانچسٹر اور اسٹینسٹیڈ ایئر پورٹس پر 1,300 سے زائد پروازیں متاثر ہوئیں۔

لندن سے ایوی ایشن رپورٹ کے مطابق دو روز میں 2 ہزار سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یا منسوخ ہوئیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس صورتحال پر ایئر لائن سی ای او نے این اے ٹی ایس کے چیف ایگزیکٹو سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق این اے ٹی ایس چیف مارٹن رولف نے نظام کی خرابی پر معذرت کرلی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق این اے ٹی ایس چیف مارٹن رولف نے سائبر حملے کے امکان کو مسترد کر دیا۔