ضلع کونسل ڈیرہ بگٹی کے چیئرمین کے گھر پر دہشتگردوں کا حملہ، 1 جوان شہید، 3 افراد زخمی

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بُگٹی میں ضلع کونسل کے چیئرمین وڈیرہ غلام نبی کے گھر پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے امن فورس کے ایک جوان کو شہید اور تین افراد کو زخمی کردیا۔ 

پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں 7 دہشت گرد ہلاک جبکہ 6 گرفتار کرلیے گئے۔

ڈی ایس پی پرویز بُگٹی کے مطابق دہشت گردوں نے وڈیرہ غلام نبی کے گھر پر حملہ کیا، جس کے بعد امن فورس نے کارروائی کی۔