لندن، جیل مین بند مبلغ کے گھر کی اپ گریڈیشن کے لیے 70 ہزار پاؤنڈ کی ادائیگی

جیل میں بند مبلغ ابو حمزہ کے لندن میں 1 اعشاریہ 7 ملین پاؤنڈ کے خاندانی گھر کو مبینہ طور پر ٹیکس دہندگان کے خرچ پر اپ گریڈیشن کے لیے 70 ہزار پاؤنڈ ادائیگی کی جائیگی۔

شیفرڈز بش، ویسٹ لندن میں ایڈورڈین کونسل کی 5 بیڈ روم والی پراپرٹی جہاں مبلغ کے 8 بچوں کی پرورش ہوئی، کے لیے نئی کھڑکیاں، دروازے، سولر پینلز اور لوفٹ انسولیشن ملنے والی ہے، یہ کام اس وقت کیا جا رہا ہے، وہ سخت ترین سیکیورٹی والی امریکی جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔

جائیداد پر ابو حمزہ کی اہلیہ 67 سالہ نجات چافے کا قبضہ ہے، جو اس پتے پر رجسٹرڈ واحد شخص ہے، کرایہ داری کے دیرینہ انتظام کا مطلب ہے کہ اسے جائیداد میں رہنے کا حق حاصل ہے۔

ہیمرسمتھ اور فلہم کونسل اسے برقرار رکھنے کی ذمہ دار ہیں، مذکورہ گھر ایک ایسے علاقے میں واقعہ ہے، جہاں گزشتہ برسوں میں تیزی سے قیمتوں میں اضافہ ہوا، اس کا تخمینہ قیمت اب تقریباً 1 اعشاریہ 7ملین پاؤنڈ ہے۔

کونسل کی طرف سے کہا گیا ہے وہ قانونی طور پر ہاؤسنگ اسٹاک میں بہتری کے کام کرنے کی پابند ہے، کاموں کے لیے منصوبہ بندی ہو چکی، منظوری کا انتظار ہے جو دہائی کے اختتام سے پہلے مکمل ہو جائے گی۔ 

دوسری طرف کونسل کے کنزرویٹو اپوزیشن لیڈر جوز افونسو کا تبصرہ کرتے ہوئے اسے عوام کا پیسے کا مکروہ ضیاع قر ار دیا ہے، رہائشی یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ نہ صرف ہم دہشت گردوں کے خاندانوں کو رہائش دے رہے ہیں بلکہ بڑے پیمانے پر اپ گریڈیشن کے لیے ادائیگی کر رہے ہیں۔