گھانا میں ایرانی سفارتخانے نے آفیشل سوشل میڈیا پر اسرائیلی وزیراعظم کو ہدف تنقید بنایا ہے۔
نیتن یاہو کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کو ہالی ووڈ مووی ہیری پوٹر کے منفی کردار ’’لارڈ وولڈیمورٹ‘‘ سے تشبیہ دے دی۔
ولن کا یہ کردار فلم میں طاقت، خوف اور تباہی کے ذریعے دنیا پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔
گھانا میں ایرانی سفارتخانے نے نیتن یاہو کی جنرل اسمبلی سے خطاب پر طنزاً لکھا، کہ ’’ڈارک لارڈ دنیا کو اخلاقیات کا درس دے رہا ہے‘‘۔