چاہتا ہوں ظہران ممدانی عظیم میئر ثابت ہوں: ڈونلڈ ٹرمپ

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میں چاہتا ہوں ظہران ممدانی ’عظیم میئر‘ ثابت ہوں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اختلافات کے باوجود بھی ظہران ممدانی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار اور ان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے سیاسی اختلافات ایک طرف رکھتے ہوئے ایک دوسرے سے ملاقات کی جس میں امیگریشن کے نفاذ اور اربوں ڈالرز کے رہائشی منصوبے سمیت مختلف معاملات پر گفتگو کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ اور ظہران ممدانی کی مین ہٹن میں بند کمرے میں ہونے والی ملاقات تقریباً 1 گھنٹے تک جاری رہی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال ظہران ممدانی کے میئر کا انتخاب جیتنے کے بعد یہ دونوں کی تیسری عوامی ملاقات تھی۔

ملاقات کے بعد نیویارک میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے ممدانی سے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ ایک بہترین میئر ثابت ہوں گے۔ 

ان کا کہنا ہے کہ میں نیویارک اور پورے ملک کے لیے بہتری چاہتا ہوں اس لیے ظہران ممدانی کو ناکام نہیں بلکہ ایک کامیاب میئر دیکھنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوری میں نیویارک سٹی کے میئر کا عہدہ سنبھالنے سے قبل ظہران ممدانی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا لیکن حالیہ ملاقاتوں میں دونوں کے درمیان نسبتاً بہتر تعلقات دیکھنے میں آئے ہیں۔