اے آئی پر کچھ افراد کی اجارہ داری نہیں ہونی چاہئے، اسحاق ڈار

اسکرین گریب

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اے آئی سے متعلق کچھ افراد کی اجارہ داری نہیں ہونی چاہئے۔

سلامتی کونسل میں اے آئی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اے آئی سسٹم پر انسانی کنٹرول ہونا بہت ضروری ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اے آئی سسٹم کو امن اور ترقی کے لئے رائج کیا جائے۔

نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ فیک نیوز سے نمٹنا عالمی چیلنج بن چکا ہے، اے آئی سے متعلق ریگولیشنز اور فریم ورک تیار کیا جائے۔