خیبر پختونخوا کے شہری ترقیاتی منصوبے میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔
صوبے میں97 ارب روپے کے شہری ترقیاتی منصوبے میں مبینہ مالی بےضابطگیوں کی تحقیقات جاری ہیں۔
نیب دستاویز کے مطابق 3 ٹھیکیدار اداروں کے نمائندوں کو 22 ستمبر کو طلب کرلیا گیا، کھاتوں اور ادائیگیوں کا ریکارڈ بھی مانگا گیا ہے۔
دستاویز کے مطابق کام کی محدود پیشرفت کے باوجود بھاری پیشگی ادائیگیوں کے الزامات ہیں۔
دستاویز کے مطابق پشاور، ایبٹ آباد، مینگورہ اور کوہاٹ کے 6 منصوبوں کے ٹھیکے نیب کی تحقیقات کے دائرے میں شامل ہیں۔