خیبر پختونخوا اسمبلی، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے لاہور میں پیش آئے واقعے کیخلاف قرارداد منظور

خیبر پختونخوا اسمبلی میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے لاہو ر میں پیش آنے واقعے کے خلاف قرار داد منظور کرلی گئی۔

صوبائی اسمبلی میں مذمتی قرارداد وزیر قانون آفتاب عالم نے ایوان میں پیش کی، جو رائے شماری کے دوران کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔

قرارداد کے متن کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو زبردستی پولیس گاڑی میں بٹھایا گیا، اُن کو سیکیورٹی سے الگ کرکے بغیر سیکیورٹی کے چھوڑ دیا گیا۔

قرارداد کے مطابق سیاسی اختلاف اپنی جگہ، منتخب نمائندے کی سیکیورٹی کو مدنظر رکھا جائے، منتخب وزیراعلیٰ کو اس انداز میں روکنا آئین کے آرٹیکل 4، 9 اور 25 کے منافی ہے۔

متن کے مطابق کسی صوبے کی پولیس کو منتخب وزیراعلیٰ کے ساتھ ایسا سلوک کرنے کا حق حاصل نہیں، واقعے کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔