ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز کے مشرقی فضائی علاقے میں ایک اور امریکی ساختہ ایم کیو-1 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
نیم سرکاری خبر رساں ادارے مہر کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ منگل کی صبح سے یہ اس نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔
ایرانی دعوے کے مطابق حالیہ دنوں میں آبنائے ہرمز اور اس کے اطراف کارروائیوں کے دوران ایرانی فورسز کی جانب سے مار گرائے گئے ایم کیو-1 ڈرونز کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔
یہ ڈرونز بنیادی طور پر نگرانی اور جاسوسی کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔