1990ء کی دہائی کی بلاک بسٹر فلم ’اگنی ساکشی‘ میں اپنی جاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیتنے والے نانا پاٹیکر اور منیشا کوئرالا کے درمیان افیئر کا انکشاف ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران فلم کے رائٹر نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران نانا پاٹیکر اور منیشا کوئرالا ایک دوسرے کے بےحد قریب آ گئے تھے اور ان کے درمیان ایک خاص رشتہ اور جذباتی تعلق واضح طور پر دیکھا جا سکتا تھا۔
رائٹر کے مطابق دونوں فنکاروں کے درمیان اس حقیقی قربت نے ان کی آن اسکرین کیمسٹری اور اداکاری کو مزید بہترین اور حقیقت پسندانہ بنا دیا، جس نے فلم کی کامیابی میں بڑا کردار ادا کیا۔
90ء کی دہائی میں نانا پاٹیکر اور منیشا کوئرالا کے افیئر کی افواہیں بالی ووڈ کے اہم ترین موضوعات میں سے ایک تھیں اور اب فلم سے جڑے اہم ترین فرد کی تصدیق نے ان پرانی افواہوں پر مہر ثبت کر دی ہے۔