Home اہم خبریں16 اگست کی تلخ یادیں آج بھی تازہ ہیں، سانحہ جڑانوالہ ہمارے دلوں پر گہرا زخم ہے: سردار رمیش سنگھ اروڑہ

16 اگست کی تلخ یادیں آج بھی تازہ ہیں، سانحہ جڑانوالہ ہمارے دلوں پر گہرا زخم ہے: سردار رمیش سنگھ اروڑہ

by 93 News
0 comments

فائل فوٹو 

وزیر اقلیتی امور پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ کا کہنا ہے کہ 16 اگست کی تلخ یادیں آج بھی تازہ ہیں، سانحہ جڑانوالہ ہمارے دلوں پر گہرا زخم ہے۔

اپنے بیان میں سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور ہماری حکومت تمام مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے، پنجاب حکومت کی مؤثر حکمتِ عملی کی بدولت تمام مذہبی اقلیتوں کو تحفظ حاصل ہے۔

رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ پنجاب میں اقلیتوں کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا، اب ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آسکتا، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے، اقلیتوں کے حقوق کی پامالی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے مزید کہا کہ پنجاب میں تمام مذہبی اقلیتوں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00