Home اہم خبریںکاکروچ جنتا پارٹی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ معطل، چند گھنٹوں بعد بحال

کاکروچ جنتا پارٹی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ معطل، چند گھنٹوں بعد بحال

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹو

بھارت کی کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے بانی ابھیجیت ڈپکے نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کا آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا ہے۔

ابھیجیت ڈپکے نے ایکس پر اکاؤنٹ دستیاب نہ ہونے کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام کی کارروائی پر شدید تنقید کی۔

تاہم چند گھنٹوں بعد اکاؤنٹ بحال کردیا گیا اور پارٹی کو دوبارہ اپنے اکاؤنٹ تک رسائی مل گئی۔

کاکروچ جنتا پارٹی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ معطل، چند گھنٹوں بعد بحال

پارٹی نے ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ مسئلہ حل ہوگیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ سی جے پی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ صبح معطل کیا گیا تھا، تاہم پارٹی نے اسے کامیابی سے بحال کرلیا۔

اکاؤنٹ کی معطلی کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔ بعض صارفین نے اس واقعے کو بھارت میں جاری نوجوانوں کی احتجاجی تحریکوں سے جوڑا اور حکومت پر سیاسی مخالفین کو خاموش کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا۔

کچھ صارفین نے حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ متعدد افراد نے انسٹاگرام سے اکاؤنٹ معطل کیے جانے کی وجہ بتانے کا مطالبہ کیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00