Home اہم خبریںبنگلادیش کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر شکست، آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار

بنگلادیش کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر شکست، آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار

by 93 News
0 comments
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

آسٹریلیا کی ہوم گراؤنڈ پر بنگلادیش سے پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ میں شکست پر سابق آسٹریلوی کرکٹرز اور آسٹریلوی میڈیا برس پڑا۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر مارک وا نے شکست کو آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار دے دیا۔

مارک وا کا کہنا ہے کہ بیٹنگ مسلسل ناکام ہو تو پھر سلیکٹرز کو بڑے فیصلے لینا پڑتے ہیں، آسٹریلوی ٹیم مکمل اسٹرنتھ کے ساتھ کھیل رہی تھی یہ بہت بڑی شکست ہے۔

ڈیوڈ وارنر نے آسٹریلوی ٹیم کے بیٹنگ کے مستقبل پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اس بیٹنگ لائن اپ کے ساتھ کیا جنوبی افریقا کا دورہ اعتماد کے ساتھ کیا جا سکتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقا کا دورہ بڑا چیلنج ہو گا، ان کی بولنگ بہت تجربہ کار ہے، آسٹریلیا کو اپنی بیٹنگ لائن اپ کے حوالے سے غور کرنا ہو گا، آسٹریلوی ٹیم میں تبدیلیوں کے لیے سلیکٹرز کو مشاورت کرنا ہو گی۔

دوسری جانب آسٹریلوی میڈیا نے کہا ہے کہ بنگلا دیش سے شکست کے بعد سلیکٹرز کو مشکل فیصلے کرنا ہوں گے، جیک ویدرالڈ کے مستقبل پر سوالیہ نشان ہے، ٹریوس ہیڈ کیا اوپنر کے طور پر کامیاب ہیں؟

آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ شکست کی وجہ صرف بیٹرز نہیں بولنگ کمبی نیشن بھی مسئلہ ہے، آسٹریلوی ٹیم میں تازہ خون شامل کرنے کا وقت آ چکا ہے، زیادہ تر کھلاڑیوں کی عمریں 30 سال سے اوپر ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00