Home اہم خبریںاسکاٹ لینڈ میں یوم آزادی پاکستان جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

اسکاٹ لینڈ میں یوم آزادی پاکستان جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

by 93 News
0 comments

اسکاٹ لینڈ میں یوم آزادی پاکستان بڑے جوش و خروش اور ملی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں صبح 11 بجے پاکستان قونصل خانے گلاسگو میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

قونصل جنرل آف پاکستان رانا ثمر جاوید نے قومی ترانے کی گونج میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرایا اور صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان اور نائب وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔

رانا ثمر جاوید نے کہا کہ قونصل خانہ معمول کے اوقات کے علاوہ ہنگامی حالات میں بھی متعلقہ امور اور قونصلر خدمات کے لیے دن رات پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کے لیے حاضر ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اسکاٹ لینڈ کے دور دراز شہروں، جن میں ایبرڈین، ڈنڈی اور بیلفاسٹ شامل ہیں، میں مقیم پاکستانیوں کے لیے زوم کے ذریعے رابطے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے تاکہ انہیں سہولت فراہم کی جا سکے۔

رانا ثمر جاوید نے کہا کہ قونصل خانے میں ایک سہولتی ڈیسک بھی قائم کیا گیا ہے، جبکہ بہت جلد پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا ریکارڈ ڈیسک بھی شروع کر دیا جائے گا۔ بعد ازاں اس سہولت کو ڈی ایچ اے اور سی ڈی اے کے ریکارڈ تک توسیع دینے کا منصوبہ ہے، جس سے لوگوں کو اپنے دستاویزات اور متعلقہ قانونی کارروائی کے لیے پاکستان جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز سماجی رہنما راحت زاہد نے کہا کہ پاکستان کا قیام برصغیر کے مسلمانوں کے لیے اللّٰہ تعالیٰ کا ایک عظیم عطیہ ہے اور اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

تقریب میں شرکا نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00