آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے سے متعلق ٹرمپ کے بیان کے جواب میں ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ ایران امریکا کی دھمکیوں یا طاقت سے مرعوب نہیں ہوگا۔
ایک بیان میں کاظم غریب آبادی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو کھولنا یا بند کرنا صرف ایران کے اختیار میں ہوگا۔
ادھر ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امر یکا کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
عباس عراقچی نے کہا کہ ثالث ممالک قطر اور پاکستان ایران کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ کر رہے ہیں، لیکن اس کا مطلب باقاعدہ مذاکرات نہیں ہے۔