Home انٹرٹینمنٹگانوں کا سیاسی مقاصد کیلئے استعمال، ٹیلر سوئفٹ کا ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف ایکشن

گانوں کا سیاسی مقاصد کیلئے استعمال، ٹیلر سوئفٹ کا ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف ایکشن

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹو

امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ نے بالآخر ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ان کے مقبول گانوں کو سیاسی مقاصد کے لیے سوشل میڈیا پر استعمال کیے جانے پر ردعمل دے دیا۔

گلوکارہ نے اب تک اپنے گانوں کے استعمال پر خاموشی اختیار کر رکھی تھی، تاہم انہوں نے ٹک ٹاک پر اپنے گانوں کے ساتھ بنائی گئی متعدد ویڈیوز سے آڈیو ہٹوا دی ہے۔

امریکی صدر کی ٹیم کی جانب سے شیئر کی گئی کئی ویڈیوز، جن میں گانے شامل ہیں، اب ٹک ٹاک پر میوٹ ہوچکی ہیں۔

مداحوں کو جیسے ہی معلوم ہوا کہ گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی ہے، انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹیلر سوئفٹ کے اقدام کو سراہنا شروع کردیا۔

ایک مداح نے لکھا کہ کسی اکاؤنٹ کو تین کاپی رائٹ اسٹرائیکس ملنے کے بعد اسے ہٹایا جاسکتا ہے، جبکہ ایک اور مداح نے کہا کہ ٹیلر سوئفٹ وہ شخصیت کبھی نہیں بنیں گی جو ان کے مخالفین چاہتے ہیں۔

دیگر مداحوں نے بھی ٹیلر سوئفٹ کے اقدام کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے براہ راست جواب دینے کے بجائے اپنے گانوں کے استعمال پر کارروائی کر کے ٹرمپ انتظامیہ کو مزید توجہ یا تشہیر حاصل کرنے کا موقع نہیں دیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00