Home اہم خبریںسہیل آفریدی کے دیگر صوبوں کے دوروں کا فیصلہ ہوگیا

سہیل آفریدی کے دیگر صوبوں کے دوروں کا فیصلہ ہوگیا

by 93 News
0 comments
فوٹو: سوشل میڈیا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے سیاسی قیادت سے ملاقاتوں اور عوامی رابطہ مہم اور دیگر صوبوں کے دوروں کا فیصلہ ہوگیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق سہیل آفریدی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں بانی چیئرمین کی رہائی، امن و امان اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اس موقع پر جمہوریت، آئین کی بالادستی، پارلیمانی نظام کے استحکام کے لیے اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے پر اتفاق ہوا۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے پنجاب، سندھ، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے دورے کا فیصلہ کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سیاسی قیادت سے ملاقاتیں اور عوامی رابطہ مہم شروع کریں گے، اس سلسلے میں وکلاء، طلباء، کسانوں، مزدوروں اور دیگرطبقات کے جرگے منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق ملاقات میں تحریک کو مزید منظم، مؤثر، عوامی رابطہ مہم کو وسعت دینے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اس موقع پر بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اور تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00