Home انٹرٹینمنٹسہیل خان نے وزن میں کمی سے متعلق پھیلی افواہوں کی تردید کردی

سہیل خان نے وزن میں کمی سے متعلق پھیلی افواہوں کی تردید کردی

by 93 News
0 comments

بالی ووڈ اداکار سہیل خان نے ریئلٹی شو کی اختتامی تقریب میں اپنے وزن میں نمایاں کمی کے بعد پھیلنے والی افواہوں کی تردید کردی۔

سہیل خان نے ریئلٹی شو الائنس کی اختتامی تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر مداحوں نے نوٹ کیا کہ اُن کا وزن بہت کم ہوگیا، جس کے بعد انہوں نے صحت سے متعلق تشویش ظاہر کی۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ اداکار کسی طبی مسئلے کا شکار ہیں جبکہ کچھ نے قیاس آرائی کہ اس تبدیلی کے پیچھے شاید وزن کم کرنے والی ادویات ہیں۔

اس معاملے پر اداکار نے وضاحت کی کہ وزن کی تبدیلی ادویات کے بجائے شو کے ابتدائی ایام میں ہونے والی بیماری، گھبراہٹ اور پیٹ انفیکشن کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیماری کی وجہ سے مجھے اپنی خوراک محدود کرنا پڑی، اس دوران شو کے دیگر شرکاء کی محبت اور دیکھ بھال نے مجھے 5 ہفتے تک شو کا حصہ بنے رہنے میں مدد دی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00