Home اہم خبریںفٹبال ورلڈ کپ جیتنے والی اطالوی ٹیم کے رُکن فرانکو بریسی انتقال کرگئے

فٹبال ورلڈ کپ جیتنے والی اطالوی ٹیم کے رُکن فرانکو بریسی انتقال کرگئے

by 93 News
0 comments
آنجہانی فرنکو بریسی(فائل فوٹو)۔

1982 میں فٹ بال ورلڈ کپ جیتنے والی اٹلی کی ٹیم کے رُکن فرانکو بریسی وفات پا گئے، ان کی عمر 66 برس تھی۔ وہ اس کھیل کے بہترین دفاعی کھلاڑیوں میں سے ایک کے طور پر جانے جاتے تھے۔

اطالوی کلب اے سی میلان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کیے جانے والے بیان میں فرانکو بریسی کی وفات کے بارے میں بتایا گیا۔

فٹ بال کی دُنیا میں بہترین دفاعی کھلاڑی کی حیثیت سے جانے والے والے بریسی نے اٹلی کی جانب سے 81 میچز کھیلے، وہ 1982 میں ورلڈ کپ جیتنے والی اٹلی کی ٹیم کی ٹیم کے رُکن تھے۔

اس کے علاوہ اُنہوں نے 1994 میں برازیل کے خلاف کھیلے جانے والے فائنل میں اٹلی کی ٹیم کی قیادت بھی کی تھی۔

آنجہانی فرانکو بریسی نے اپنا پورا 20 برس کا کیریئر اے سی میلان کی جانب سے کھیلتے ہوئے گزارا، اس دوران اُنہوں نے چھ سیری اے ٹائٹل اور تین یورپیئن کپ بھی جیتے۔

اُنہوں نے 15 سیزن میں کلب کی قیادت کرتے ہوئے 719 میچز کھیلے اور 33 گول اسکور کیے، کلب نے اُن کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا  فرانکو بریسی کی بطور کھلاڑی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00