Home اہم خبریںطالبان کے اقتدار کو 5 سال مکمل، افغانستان کی صورتِحال بدترین قرار

طالبان کے اقتدار کو 5 سال مکمل، افغانستان کی صورتِحال بدترین قرار

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹو

افغانستان میں انسانی حقوق اور انسانی بحران بدترین صورت اختیار کر گیا ہے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کابل سے امریکا کے افراتفری میں انخلاء اور طالبان کی دوبارہ اقتدار میں واپسی کے 5 سال بعد افغانستان دنیا کے بدترین انسانی حقوق اور انسانی بحرانوں کا مرکز بن چکا ہے۔

افغانستان کے لیے مجموعی انسانی امداد میں 2022ء کے بعد سے تقریباً 70 فیصد کمی آ چکی ہے۔

طالبان خواتین اور لڑکیوں کے حقوق پر مسلسل حملے کر رہے ہیں، قانونی تحفظات ختم کیے جا رہے ہیں اور انہیں منظم انداز میں خودمختاری سے محروم کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان اب دنیا کا واحد ملک ہے جہاں لڑکیوں کو چھٹی جماعت کے بعد تعلیم حاصل کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

یونیسکو کے مطابق اس وقت تقریباً 24 لاکھ لڑکیاں اسکول سے باہر ہیں۔

خواتین کو زیادہ تر ملازمتوں سے بھی روک دیا گیا ہے، خواتین کے حوالے سے کام کرنے والے اقوامِ متحدہ کے ادارے (UN Women) کے مطابق 10 میں سے 7 خواتین اپنی ذہنی صحت کو ’خراب‘ یا ’بہت خراب‘ قرار دیتی ہیں۔

دوسری جانب امدادی ادارے سیو دی چلڈرن (Save the Children) کی رواں ہفتے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق افغان بچوں میں سے تقریباً ہر 10 میں سے 1 شدید غذائی قلت کا شکار ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00