Home اہم خبریںیومِ آزادی پر اوورسیز پاکستانیوں کی آن لائن کانفرنس، قومی یکجہتی اور پاکستان سے وفاداری کے عزم کا اظہار

یومِ آزادی پر اوورسیز پاکستانیوں کی آن لائن کانفرنس، قومی یکجہتی اور پاکستان سے وفاداری کے عزم کا اظہار

by 93 News
0 comments

پاکستان کے 79 ویں یومِ آزادی پر صوبائی وزیر پنجاب و وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی) پنجاب بارسٹر امجد ملک نے ایک خصوصی آن لائن زوم کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں شرکاء نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ہونے والے دفاعی تعاون کے معاہدے کو ایک اہم اور مثبت پیش رفت قرار دیا۔

آن لائن زوم کانفرنس میں دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے رہنماؤں، مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران اور ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

کانفرنس میں کوآرڈینیٹر یورپ قمر ریاض خان ،کوآرڈینیٹر ساؤتھ ایسٹ ایشیا ڈاکٹر میاں صابر حسین، کوآرڈینیٹر اسکینڈینییویا اسد ایاز، کوآرڈینیٹر ہانگ کانگ عمران خان نے شرکت کی جبکہ سعودی عرب سے شیخ سعید، امریکہ سے رحیل ڈار، شازیہ شوکت (ساؤتھ افریقہ )، ڈاکٹر صابر حسین (جنوبی کوریا)، علی سلطان (ملائیشیا)، مہر آفتاب رومی (ڈنمارک)، عمران خان (ہانگ کانگ)، ندیم حفیظ (بحرین)، سہیل وڑائچ (کینیڈا)، شمع بٹ (پرتگال)، خالد سلہریا (سیکرٹری جنرل، ساؤتھ افریقہ)، عبدالباسط خان (جنرل سیکرٹری، ہالینڈ)، مرزا عمر بیگ (ملائیشیا)، طارق بٹ (فلپائن)، اسد ایاز سویڈن، ثروت حسین بحرین اور فیصل منظور ہالینڈ سمیت دیگر اوورسیز پاکستانی نمائندگان نے شرکت کی۔

شرکاء نے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر پوری قوم اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان لاکھوں مسلمانوں کی لازوال قربانیوں کے نتیجے میں معرضِ وجود میں آیا۔ اس لیے ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اتحاد، بھائی چارے اور قومی یکجہتی کو فروغ دیتے ہوئے ملک کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرے۔

کانفرنس کے دوران پاکستان کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی سفارتی و دفاعی اہمیت پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ 

بیرسٹر امجد ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کا قیمتی اثاثہ اور ملک کے حقیقی سفیر ہیں۔ دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اپنی محنت، صلاحیت اور مثبت کردار کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں اور ملکی معیشت میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی قیادت کو ایک پلیٹ فارم پر متحد رکھنا اور ان کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کرنا او پی سی پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی ہمیں اپنے بزرگوں اور قومی ہیروز کی قربانیوں کو یاد کرنے کے ساتھ ساتھ اس عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم پاکستان کو مزید مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00