Home اہم خبریںبھارت کے یومِ آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یومِ سیاہ

بھارت کے یومِ آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یومِ سیاہ

by 93 News
0 comments

بھارت کے یوم آزادی پر آج مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے، کُل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں بھارتی قبضے کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کی یوم سیاہ منانے کی کال پر تمام آزادی پسند رہنماؤں اور تنظیموں نے حمایت کا اعلان کیا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارت مخالف مظاہرے کریں گے اور دنیا کی توجہ مقبوضہ علاقے میں جاری بھارتی مظالم کی طرف مبذول کرائی جائے گی۔

قابض بھارتی انتظامیہ نے مقبوضہ وادی بالخصوص سری نگر کو مکمل طور پر فوجی چھانی میں تبدیل کر دیا ہے۔ 

سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم کے گرد کئی حصار پر مشتمل سیکیورٹی تعینات کی کئی ہے، گاڑیوں، مسافروں اور راہگیروں کی سخت تلاشی لی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ بخشی اسٹیڈیم میں بھارتی یوم آزادی کی نام نہاد مرکزی تقریب ہو گی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00