Home انٹرٹینمنٹفضا علی نے نمرہ خان کے شوہر کو آڑے ہاتھوں لے لیا

فضا علی نے نمرہ خان کے شوہر کو آڑے ہاتھوں لے لیا

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹوز

پاکستانی اداکارہ، میزبان اور ماڈل فضا علی نے اداکارہ نمرہ خان کی حمایت کرتے ہوئے ان کے شوہر کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

نمرہ خان نے حال ہی میں دوسری شادی کی تھی اور شادی کے بعد اپنی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں، تاہم کچھ ہی دنوں کے بعد دونوں کے درمیان اختلافات سامنے آ گئے۔

بعد ازاں نمرہ خان اور ان کے شوہر نے مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف بیانات اور پوسٹس شیئر کرنا شروع کر دیں، نمرہ کے شوہر کی جانب سے ’Good Riddance‘ کا جملہ بھی استعمال کیا گیا۔

اس معاملے پر فضا علی نے نمرہ خان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ ایک شخص جس نے کچھ عرصہ قبل ہی نمرہ کو اپنی زندگی کا ساتھی بنایا، وہ اب ان کے لیے ’Good Riddance‘ جیسے الفاظ کیسے استعمال کر سکتا ہے۔

فضا علی نے اس رویے کو نامناسب قرار دیتے ہوئے نمرہ کے ساتھ کھل کر اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ رشتے نہیں چلتے، راستے الگ ہو جاتے ہیں یہی زندگی ہے، لیکن رشتہ ختم ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ اس عورت کی عزت بھی ختم کر دیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ کسی خاتون کو اس انداز میں مخاطب کرنا مناسب نہیں، خاص طور پر جب وہ حال ہی میں آپ کی شریکِ حیات بنی ہو،  میں اس معاملے میں اداکارہ کے ساتھ کھڑی ہوں، نمرہ اپنا سر بلند رکھنا، کسی کا تمہاری زندگی سے چلے جانا تمہاری اہمیت کم نہیں کرتا۔

فضا علی کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی مختلف ردعمل سامنے آرہا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00