Home اہم خبریںمکہ معاہدہ امن و استحکام بحال رکھنے کیلئے ایک اہم قدم ہے، سفیر پاکستان عاصم علی

مکہ معاہدہ امن و استحکام بحال رکھنے کیلئے ایک اہم قدم ہے، سفیر پاکستان عاصم علی

by 93 News
0 comments
جنگ فوٹو

ناروے میں سفیر پاکستان عاصم علی خان کاکہنا ہے کہ مکہ معاہدہ کسی کے خلاف نہیں، یہ صرف پاکستان اور دوست ممالک کے دفاع کے لیے اور امن و استحکام کو بحال رکھنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

پاکستان کے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر سفارت خانہ پاکستان میں پرچم کشائی کی رنگا رنگ تقریب بڑے جوش و خروش سے منعقد ہوئی، سفیر پاکستان عاصم علی خان نے قومی ترانے کی دھن پر قومی سبز ہلالی پرچم بلند کیا۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم  سے کیا گیا، صدر و وزیر اعظم پاکستان سمیت نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ کے  پیغام پڑھ کر سنائے گئے۔۔

تقریب میں سیاسی سماجی و مذہبی جماعتوں سیاست دانوں، میڈیا نمائندوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سفیر پاکستان ناروے نے اپنے خطاب میں کہا کہ 14 اگست ہمارے لیے محض ایک قومی دن نہیں بلکہ یہ ایک عظیم جدوجہد ، قربانی، عزم اور امید کی علامت ہے، آج کا دن ہمیں ان لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں ایک آزاد اور خود مختار وطن کے حصول کے لیے بے مثال قربانیاں دیں ہم اپنے ان بزرگوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہجرت کی صعوبتیں برداشت کیں، اپنے گھر بار چھوڑے اور اپنے آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیے ایک آزاد ملک کی بنیاد رکھی۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان آج عالمی برادری کے ایک ذمہ دار رکن کی حیثیت سے امن، ترقی، بین الا قوامی تعاون اور کثیر الجہتی نظام میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

تقریب کے اختتام پر جماعت اہل سنت ناروے کے امام سید نعمت علی بخاری نے دعا کروائی۔

سفیر پاکستان ناروے عاصم علی خان نے جنگ نیوز سے گفتگو میں مکہ معاہدے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں جو ڈویلپمنٹ ہوئی ہیں پاکستان نے اس میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔

پاکستان نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی استحکام کے اصول کے لیے بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور کرتا رہے گا، دوست ممالک کے ساتھ اس معاہدے کا مقصد امن کی بحالی ہے، یہ کسی کے خلاف نہیں ہے یہ صرف پاکستان اور دوست ممالک کے دفاع کے لیے اور امن اور استحکام کو بحال رکھنے کے لیے ایک اہم قدم ہے، میں اپ سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کیونکہ پاکستان اب دنیا میں جو مقام رکھتا ہے اور دنیا پاکستان کی جس طرح ستائش کر رہی ہے اس مبارک باد میں پاکستانی کمیونٹی بھی برابر کی شریک ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00