Home اہم خبریںامریکا کا پہلے کثیرالجہتی اور کثیر ملکی حملہ آور ڈرون ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان

امریکا کا پہلے کثیرالجہتی اور کثیر ملکی حملہ آور ڈرون ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان

by 93 News
0 comments

— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے پہلی مرتبہ کثیرالجہتی اور کثیر ملکی حملہ آور ڈرون ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔

سینٹرل کمانڈ نے ایک بیان میں کہا کہ اس ٹاسک فورس کا نام ٹاسک فورس فالکن اسٹرائیک رکھا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ یونٹ ایسے یکطرفہ حملہ آور ڈرونز تعینات کرے گا جو سمندر کے اوپر، سطح پر اور زیرِ آب آپریٹ کریں گے، ان ڈرونز کو امریکا اور خطے کے شراکت دار ممالک کے فوجی اہلکار چلائیں گے۔

یہ اعلان سینٹرل کمانڈ کی جانب سے ٹاسک فورس اسکارپین اسٹرائیک کے قیام کے 9 ماہ بعد سامنے آیا ہے، جو مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کا یکطرفہ حملہ آور ڈرونز کے لیے قائم کیا گیا پہلا خصوصی اسکواڈرن تھا۔

سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا کہ ہمارے علاقائی اتحادیوں اور شراکت داروں کے درمیان بڑے پیمانے پر جدت کے پیشِ نظر ٹاسک فورس فالکن اسٹرائیک، اسکارپین اسٹرائیک کی کامیابی کو آگے بڑھائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنی نئی صلاحیتوں کو ایک دوسرے کے ساتھ مربوط کر کے انہیں بروئے کار لا کر نئے امکانات کو تیزی سے حقیقت میں ڈھالنے میں مدد ملے گی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00