Home اہم خبریںویانا میں یومِ استحصالِ کشمیر پر خصوصی دعائیہ تقریب، پاکستان کی کشمیر پالیسی کی حمایت

ویانا میں یومِ استحصالِ کشمیر پر خصوصی دعائیہ تقریب، پاکستان کی کشمیر پالیسی کی حمایت

by 93 News
0 comments

یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ادارۃ المصطفیٰ ویانا (آسٹریا) میں نمازِ جمعہ کے بعد خصوصی اجتماعی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ 

تقریب میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے پاکستان کی کشمیر پالیسی اور پاک فوج کے کردار کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا گیا۔

نمازِ جمعہ کے موقع پر ادارۃ المصطفیٰ ویانا کے خطیب اور مذہبی اسکالر پروفیسر راجہ اظہر عباس سیالوی نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے پاکستان، کشمیر اور امتِ مسلمہ کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی۔

پروفیسر راجہ اظہر عباس سیالوی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی دیارِ غیر میں رہتے ہوئے پاکستان کے سفیر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ 

انہوں نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ بعض کشمیری عناصر بھارت کی پالیسیوں کو تقویت پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، کشمیری عوام کی جدوجہد اور حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رہنی چاہیے۔

اجتماعی دعا میں فلسطین، کشمیر، پاکستان اور پوری امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ شرکاء نے مظلوم کشمیری اور فلسطینی عوام کے لیے صبر و استقامت اور آزادی کی دعا کی، جبکہ پاکستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کی مختلف شخصیات نے پاک فوج اور کشمیر کے حوالے سے پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔ 

مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان ہماری شناخت اور پہچان ہے، پاکستان ہے تو ہم ہیں۔ اوورسیز پاکستانی آج دنیا کے مختلف ممالک میں جو مقام رکھتے ہیں، وہ پاکستان کی بدولت ہے۔

شرکاء نے کہا کہ دیارِ غیر میں رہتے ہوئے ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ اپنے وطن کے مثبت تشخص، قومی مفاد اور کشمیر کے مظلوم عوام کی آواز کو اجاگر کرے۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء کی پاکستانی روایتی مٹھائیوں اور کھانوں سے تواضع کی گئی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00