Home اہم خبریںنادرا نے کیو آر کوڈ پر مبنی نیا قومی شناختی کارڈ متعارف کرادیا

نادرا نے کیو آر کوڈ پر مبنی نیا قومی شناختی کارڈ متعارف کرادیا

by 93 News
0 comments

نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاکستان میں تیار کردہ کیو آر کوڈ پر مبنی نیا قومی شناختی کارڈ متعارف کرادیا۔

نادرا اعلامیے کے مطابق نیا قومی شناختی کارڈ پولی کاربونیٹ مٹیریل پر پاکستان میں تیار کیا گیا ہے، نئے شناختی کارڈ میں درآمدی مائیکرو چپ کی جگہ محفوظ کیو آر کوڈ شامل کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق کیو آر کوڈ کے ذریعے شناختی کارڈ کی تصدیق عام اسمارٹ فون سے بھی ممکن ہوگی، پاک آئی ڈی موبائل ایپ سے نئے شناختی کارڈ کا کیو آر کوڈ پڑھ کر تصدیق کی جاسکے گی۔

نادرا اعلامیے کے مطابق نئے شناختی کارڈ کے کیو آر کوڈ میں کارڈ ہولڈر کی متعلقہ شناختی معلومات، تصویر ہوگی، کیو آر کوڈ کے ذریعے نام، پتہ، دیگر معلومات کے ڈیٹا اندراج میں غلطیوں میں کمی آئے گی۔

اعلامیے کے مطابق ٹیلی کام کمپنیوں، بینکوں، اسپتالوں، ریلوے، پولیس، دیگر مجاز اداروں کو کیو آر کوڈ تصدیق کا سافٹ ویئر فراہم کیا جائے گا۔

نادرا اعلامیے کے مطابق نئے شناختی کارڈ پر خاندان نمبر، معذور افراد، بزرگ شہریوں، اعضا عطیہ کرنے والوں کے مخصوص نشانات ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق نئے شناختی کارڈ پر آزاد جموں و کشمیر کے شہریوں کے مخصوص نشانات بھی ہوں گے، کیو آر کوڈ پر مبنی نیا کارڈ آج 14 اگست سے موجودہ شناختی کارڈ کی جگہ مرحلہ وار جاری کیا جا رہا ہے۔

نادرا اعلامیے کے مطابق نئے شناختی کارڈ پر نام اور پتہ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں درج ہوگا، جنوری2027ء سے کیو آر کوڈ پر مبنی نیا کارڈ نائیکوپ اور جو وینائل کارڈ سمیت تمام اقسام کے قومی شناختی کارڈز کےلیے جاری ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق آخری مرحلے میں پاکستان اوریجن کارڈ بھی چپ کے بغیر کیو آر کوڈ پر مبنی نئے کارڈ میں منتقل ہوگا، پہلے سے جاری تمام شناختی کارڈ اپنی مقررہ تاریخ میعاد تک بدستور کارآمد رہیں گے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00