شیخوپورہ میں پولیس مقابلے میں ہلاک فیاض اور اُس کے بیٹے ریحان کے مارے جانے سے پہلے کی ویڈیو سامنے آگئی۔
پولیس حکام کے مطابق بادامی باغ میں پولیس پر حملے کے بعد ملزمان نے نواں کوٹ میں بھی پولیس پر فائرنگ کی تھی۔
حکام کے مطابق ملزمان پولیس پارٹی پر حملے کے بعد سرکاری گاڑی چھین کر فرار ہوئے اور شیخوپورہ کے علاقے میں مارے گئے، پولیس مقابلے میں ہلاک تیسرے ملزم کی شناخت طارق کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ہلاک ملزم طارق پر تھانہ راوی روڈ میں غیر قانونی اسلحہ کا مقدمہ درج ہے، پولیس پر حملوں کے بعد ملزمان کی ہلاکت ہوئی۔
حکام کے مطابق 2 پولیس اہلکاروں کو ملزمان سے رابطے پر حراست میں لیا گیا، حراست میں لیے جانے والوں میں اے ایس آئی جمشید اور کانسٹیبل غلام فرید شامل ہیں، جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔