Home انٹرٹینمنٹٹیلر سوئفٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ویڈیوز سے اپنے مزید گانے ہٹوا دیے

ٹیلر سوئفٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ویڈیوز سے اپنے مزید گانے ہٹوا دیے

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹوز

 امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ جاری سوشل میڈیا تنازع کے دوران وائٹ ہاؤس کی ٹک ٹاک ویڈیوز سے اپنے مزید گانے ہٹوا دیے۔

رپورٹ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کا 2021 کا گانا ’Bet You Think About Me‘  وائٹ ہاؤس کے آفیشل ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں استعمال کیا گیا، جس میں ڈونلڈ ٹرمپ اپنے حامیوں سے خطاب کرتے دکھائی دیے۔

ویڈیو کے کیپشن میں بھی ٹیلر سوئفٹ کے گانے کے بول کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا گیا، ’ہم جانتے ہیں کہ آپ ہمارے بارے میں سوچتے ہیں‘ تاہم چند گھنٹوں بعد مداحوں نے نوٹس کیا کہ ویڈیو سے گانا ہٹا دیا گیا اور اس کی جگہ خاموش آڈیو موجود تھی، ویڈیو پر اب یہ پیغام بھی دکھائی دیتا ہے کہ یہ ساؤنڈ دستیاب نہیں ہے۔

رولنگ اسٹون کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کے دیگر گانے بھی گزشتہ سال وائٹ ہاؤس کی جانب سے پوسٹ کی گئی ٹک ٹاک ویڈیوز سے ہٹا دیے گئے ہیں۔

چند روز قبل وائٹ ہاؤس کے اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ آتش بازی دیکھتے نظر آئے۔ ویڈیو کے ساتھ لکھا تھا کہ ’موڈ، کیونکہ اگست ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ آپ کے صدر ہیں۔‘

ویڈیو میں ابتدا میں ٹیلر سوئفٹ کا گانا ’August‘ بھی سنائی دے رہا تھا، تاہم بعد میں آڈیو ہٹا دی گئی اور پیغام ظاہر ہوا کہ کاپی رائٹ کے مالک نے یہ ساؤنڈ آپ کے ملک میں دستیاب نہیں کیا۔

ٹرمپ کی ٹک ٹاک ٹیم نے جواباً ٹیلر سوئفٹ کے 2012 کے گانے ’Red‘ کو ایک اور ویڈیو میں استعمال کیا۔ 

ویڈیو میں ٹرمپ کو سرخ کیپ پہنے دکھایا گیا جبکہ جعلی البم کور پر ’Red (Donald Trump’s Version)‘ کے نام سے پلے لسٹ بھی دکھائی گئی۔

واضح رہے کہ ٹیلر سوئفٹ اپنے گانوں اور ریکارڈنگز کے کاپی رائٹس کی مالک ہیں، انہوں نے مئی 2025 میں 6 سالہ قانونی اور کاروباری جدوجہد کے بعد اپنی اصل ماسٹر ریکارڈنگز کی ملکیت بھی دوبارہ حاصل کرلی تھی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00