Home اہم خبریںسر پر 50 لاکھ روپے انعام والا گرفتار ڈاکو فرار ہونے پر 12 پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ

سر پر 50 لاکھ روپے انعام والا گرفتار ڈاکو فرار ہونے پر 12 پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ

by 93 News
0 comments

— فائل فوٹو

گھوٹکی کے ڈاکو راحب شر اور موریو شر کے فرار ہونے کے معاملے میں غفلت برتنے پر 12 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

گزشتہ روز اوباڑو سول کورٹ میں پیشی پر آئے 2 ڈاکو فرار ہو گئے تھے، فرار ہونے والے ڈاکو راحب کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی۔

پولیس کے مطابق مقدمہ سرکار کی مدعیت میں اوباڑو تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

پولیس نے کچے کے علاقے میں رات کو ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے آپریشن بھی کیا جہاں دریائے سندھ کے کچے کے علاقے میں پانی کے باعث آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00