Home اہم خبریںسپریم کورٹ میں یومِ آزادی کی تقریب، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے قومی پرچم لہرایا

سپریم کورٹ میں یومِ آزادی کی تقریب، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے قومی پرچم لہرایا

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹو

 سپریم کورٹ میں یومِ آزادی کے موقع پر پروقار تقریب منعقد ہوئی، جہاں چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے قومی پرچم لہرایا۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کے ملازمین کے بچوں کے ساتھ یومِ آزادی کی خوشیاں منائیں، انہوں نے بچوں سے ملاقات کی اور ان میں تحائف بھی تقسیم کیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آزادی آئینی اقدار کی پاسداری اور بنیادی حقوق کے تحفظ کی ذمے داری بھی ساتھ لاتی ہے، ریاستی اداروں پر شہریوں کا اعتماد مضبوط بنانا ہماری ذمے داری ہے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ عدلیہ کی ذمے داری ہے کہ اپنی آزادی، غیر جانب داری اور دیانت داری کو برقرار رکھے، ہر شہری کو انصاف تک مساوی رسائی فراہم کرنا عدلیہ کی ذمے داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے کے کمزور اور محروم طبقات کے لیے انصاف قابلِ رسائی، بروقت اور بامعنی ہونا چاہیے، مضبوط ادارے، بہتر خدمات، انصاف اور شفافیت عوامی اعتماد کے لیے ناگزیر ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ قانون کی حکمرانی برقرار رکھنے کے لیے اداروں پر عوامی اعتماد مضبوط بنانا ضروری ہے، ہمیں اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں سے وابستگی کی تجدید کرنا ہوگی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ ذمے دارانہ طرزِ حکمرانی اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہوگا، ہر شہری کے وقار اور حقوق کا احترام یقینی بنانا ہماری مشترکہ ذمے داری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پُرامن، منصفانہ اور خوشحال پاکستان کی تعمیر ہم سب کی ذمے داری ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00