Home اہم خبریںپولیس تفتیش نہیں کر رہی ہے، فیملی کو ہراساں کر رہی ہے، جبران ناصر

پولیس تفتیش نہیں کر رہی ہے، فیملی کو ہراساں کر رہی ہے، جبران ناصر

by 93 News
0 comments

کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا علی کے والد میر حسین علی کے وکیل جبران ناصر نے کہا ہے کہ پولیس تفتیش نہیں کر رہی ہے، فیملی کو ہراساں کر رہی ہے۔

ہفتے کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جبران ناصر نے کہا کہ اس خاندان کو گھنٹوں دفتر میں بٹھا کر کہا گیا کہ خودکشی ہے اس کو مان لیں، پولیس افسران معاملے کو خودکشی تسلیم کرنے پر زور دے رہے تھے۔

انھوں نے کہا کہ 14 سوالات میڈیکل بورڈ لے کر گیا تھا ان کے جواب لایا ہوں، مختلف سیمپلز لےکر بھیجے گئے تھے، تشدد کے نشانات واضح تھے۔ 

جبران ناصر نے کہا کہ چہرے کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں، لاش سے کالا مواد ملا ہے جو عموماً نہیں پایا جاتا، حلق تک وہ مواد پایا گیا ہے۔ 

جبران ناصر نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ گولی کمر سے لگی اور سینے سے باہر نکلی، پسلیاں ٹوٹی ہوئی پائی گئیں ایسے بھی شواہد ملے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ پاؤں کے انگوٹھے پر بھی زخم کے نشانات ملے ہیں، اس کے جسم پر کالے دھبے کیوں تھے، 17 سیمپلز لیے گئے ہیں، یہ قتل ہے بے گناہ نوجوان کا، پولیس تفتیش نہیں کرنا چاہتی۔ 

جبران ناصر نے کہا کہ ہمیں بھروسہ نہیں ہے پوری تفتیشی ٹیم بدلنے کا مطالبہ کرتے ہیں، پہلے یہ رپورٹ حکومتی شخصیات کو بھیجی گئی پھر فیملی کو بتایا گیا۔ پولیس میں اچھی شہرت کے حامل افسران کو اس کیس کی تفتیش دی جائے، اس معاملے کی از سر نو تفتیش کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00