Home انٹرٹینمنٹکنگنا رناوت کا نصیرالدین شاہ پر ایک بار پھر طنز

کنگنا رناوت کا نصیرالدین شاہ پر ایک بار پھر طنز

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹوز

بھارتی اداکارہ اور رکنِ پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے سینئر اداکار نصیرالدین شاہ پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے اپنے سابقہ ’لومڑی‘ کے بیان کا دفاع کیا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کنگنا نے فلم انڈسٹری پر دہرے معیار کا الزام عائد کیا۔ 

انہوں نے جنتر منتر پر ہونے والے احتجاج کے دوران پیش آنے والے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد نے احتجاج کرنے والوں کے حق میں شدید ردِعمل کا اظہار کیا تھا، لیکن جھارکھنڈ میں بچوں کو درپیش مشکلات پر وہی ردِعمل کیوں نظر نہیں آتا؟

کنگنا کا کہنا ہے کہ اگر جنتر منتر کے معاملے پر فلم انڈسٹری کے لوگ ’مگرمچھ کے آنسو‘ بہا رہے تھے تو انہیں جھارکھنڈ کے بچوں کے لیے بھی اسی طرح آواز اٹھانی چاہیے تھی۔

انہوں نے اپنے سابقہ بیان کی وضاحت کرتے ہوئے نصیرالدین شاہ کو ’لومڑی‘ کہنے کا دفاع کیا۔ 

کنگنا کا کہنا ہے کہ میں نے یہ تبصرہ نصیر الدین شاہ کی ایک ایسی ویڈیو کے بعد کیا تھا جس میں دھمکی آمیز باتیں کی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کنگنا نے اداکار پیوش مشرا کی جانب سے نصیرالدین شاہ کے جھارکھنڈ میں ہونے والے احتجاج پر خاموشی کے حوالے سے کیے گئے تبصرے کو دوبارہ شیئر کیا تھا۔

اس کے ساتھ کنگنا نے اپنے نوٹ میں لکھا تھا کہ ہر شخص کسی نہ کسی کا وفادار ہے، تاہم مجھے فخر ہے کہ میں جس ملک کا کھانا کھاتی ہوں اس کی حفاظت اور اس کے لیے جدوجہد کرتی ہوں۔

انہوں نے اپنے سابقہ ’لومڑی‘ والے تبصرے کا دوبارہ حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں ’کتا‘ کہلانا بھی تعریف ہے کیونکہ وفاداری اور معصومیت نایاب ہو چکی ہے اور میں نصیرالدین شاہ جیسی ’لومڑی‘ بننے کے بجائے ’کتا‘ کہلانا پسند کروں گی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00