Home انٹرٹینمنٹرانچی میں طلبہ پر پولیس تشدد، پرکاش راج نے سوال اٹھا دیا

رانچی میں طلبہ پر پولیس تشدد، پرکاش راج نے سوال اٹھا دیا

by 93 News
0 comments
پرکاش راج—فائل فوٹو

بھارتی اداکار پرکاش راج نے جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں احتجاج کرنے والے طلبہ کے خلاف پولیس کی جانب سے طاقت کے استعمال پر شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق جھارکھنڈ پبلک سروس کمیشن (JPSC) اور جھارکھنڈ اسٹاف سلیکشن کمیشن (JSSC) کے امیدوار جھارکھنڈ اسمبلی کی جانب مارچ کر رہے تھے، اس دوران پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے تیسری مرتبہ لاٹھی چارج کیا۔

پولیس کارروائی کے باوجود احتجاج کرنے والے طلبہ پیچھے ہٹنے پر آمادہ نہیں ہوئے اور اسمبلی کے باہر اپنا احتجاج جاری رکھا۔

پرکاش راج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ اور انسٹا گرام پر احتجاج کے مقام سے مبینہ طور پر بنائی گئی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں پولیس کو مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کے ساتھ اداکار نے سوال اٹھاتے ہوئے لکھا، ’کیوں؟ کیوں؟ کیوں؟ یہ بربریت اب مزید کام نہیں کرے گی، بلکہ یہ صرف متکبر طاقت کے زوال کا باعث بنے گی۔‘

دوسری جانب احتجاج کرنے والے طلبہ کا کہنا ہے کہ وہ مسابقتی امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

مظاہرین نے معاملے کی تحقیقات کے لیے فوری طور پر مرکزی تحقیقاتی بیورو (CBI) سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00