Home اہم خبریںٹرمپ کا ایران سے ہرجانہ طلب کرنے کا اعلان

ٹرمپ کا ایران سے ہرجانہ طلب کرنے کا اعلان

by 93 News
0 comments

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے ہرجانہ طلب کرنے کا اعلان کردیا۔

ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران سے ہرجانہ طلب کریں گے، وہ یہ ہرجانہ ایرانی مطالبے کے جواب میں طلب کریں گے۔

اس سے قبل ایران نے کہا تھا کہ امریکا کئی ماہ تک جاری رہنے والی جنگ کے نقصانات کا ازالہ کرے۔

ٹرمپ نے جواب دیا کہ ایران نے ابھی تک تو کسی مذاکرات یا ملاقات میں یہ بات نہیں کی، اب وہ اچانک ہرجانے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ وہ ایران سے اُن تمام لوگوں کے لیے ہرجانے کا مطالبہ کر رہے ہیں، جنہیں ایران نے سڑک کنارے نصب بموں اور متعدد تنازعات کے ذریعے ہلاک یا زخمی کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ امریکی بحری جہاز یو ایس ایس کول پر ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے لیے بھی ہرجانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو پچھلے 50 برسوں کے دوران وہاں ہلاک ہونے والے مظاہرین کے اہل خانہ اور گزشتہ 5 ماہ میں ہلاک ہونے والے 52 ہزار افراد کو بھی ہرجانہ ادا کرنا چاہیے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے امریکی مذاکرات کاروں کو اس بارے میں ہدایت دے دی ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00