ایران جنگ میں امریکی نقصانات سے متعلق کانگریشنل ریسرچ سروس کی رپورٹ پر ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے مئی میں ایرانی افواج کے ہاتھوں 42 امریکی فوجی طیاروں کو پہنچنے والے نقصان کو تسلیم کیا تھا، جبکہ اب 81 طیاروں کے نقصان کا اعتراف کر لیا ہے۔
عباس عراقچی نے کہا ہے کہ حقیقت میں ایران کے ساتھ جنگ کے دوران امریکی فوجی طیاروں کو پہنچنے والا نقصان اس سے کہیں زیادہ ہے۔
ایرانی وزیرِ خارجہ کے مطابق امریکی سینٹ کام اپنے تمام فوجی اڈے محفوظ ہونے کا دعویٰ کرتا ہے، تاہم وہ کسی موجودہ امریکی سینیٹر کو ان فوجی اڈوں کا معائنہ کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آپ کچھ وقت کے لیے لوگوں کو بے وقوف بنا سکتے ہیں، لیکن تمام لوگوں کو ہمیشہ بے وقوف نہیں بنا سکتے۔
کانگریشنل ریسرچ سروس کی رپورٹ میں ایران جنگ کے دوران 81 امریکی فوجی طیاروں کے تباہ یا نقصان پہنچنے کا ذکر کیا گیا ہے۔