Home انٹرٹینمنٹسلمان خان لاہور آئیں تو شہر میں عام تعطیل کرنا پڑے گی: مصطفیٰ زاہد

سلمان خان لاہور آئیں تو شہر میں عام تعطیل کرنا پڑے گی: مصطفیٰ زاہد

by 93 News
0 comments

مصطفیٰ زاہد—فائل فوٹو

پاکستان کے معروف گلوکار مصطفیٰ زاہد نے بھارتی اداکار سلمان خان سے متعلق بیان دے کر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔

انہوں نے مذاقاً کہا ہے کہ اگر سلمان خان کبھی لاہور آئے تو لاہور میں تو پبلک ہالیڈے (عام تعطیل) کا اعلان کرنا پڑے گا۔

مصطفیٰ زاہد نے حال ہی میں بھارتی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے دونوں ممالک میں فنکاروں کی مقبولیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان سیاسی کشیدگی کے باوجود فنکاروں سے لوگوں کی محبت برقرار رہ سکتی ہے۔

پاکستان میں سلمان خان کی مقبولیت کا ذکر کرتے ہوئے مصطفیٰ زاہد نے ہنستے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ ہنستا ہوں کہ اگر سلمان خان لاہور آ جائے تو لاہور میں تو پبلک ہالیڈے کا اعلان کرنا ہو گا۔

گلوکار نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مداحوں کا فنکاروں سے جو لگاؤ ہے وہ سیاسی کشیدگی ختم یا تبدیل نہیں کرتی۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی صورتِ حال سے قطع نظر فن سے محبت اپنی جگہ برقرار رہتی ہے، محبت فن کے لیے واقعی موجود ہے، لوگ جس سے محبت کرتے ہیں، اس سے محبت کرتے ہیں۔

مصطفیٰ زاہد کے اس ہلکے پھلکے تبصرے پر مداحوں کی جانب سے بھی فوری ردِعمل سامنے آیا۔

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت کو دوبارہ کبھی سلمان خان جیسا سپر اسٹار نہیں ملے گا، جبکہ کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک مداح نے لکھا کہ اگر سلمان خان کبھی لاہور آئے تو میں صرف انہیں دیکھنے کے لیے لاہور جاؤں گا۔

واضح رہے کہ مصطفیٰ زاہد نے بالی ووڈ کی آوارا پن اور ایک ولن سمیت متعدد فلموں کے لیے گانے گائے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00