Home اہم خبریںرخصتی کے دن گھر سے بھاگ کر شادی کرنیوالی لڑکی بھائی کے ہاتھوں قتل

رخصتی کے دن گھر سے بھاگ کر شادی کرنیوالی لڑکی بھائی کے ہاتھوں قتل

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹو

پنجاب کے ضلع راولپنڈی کے شہر گوجر خان میں 17 سالہ لڑکی کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ گوجر خان کے علاقے سکھو روڈ کے قریب پیش آیا، قتل کا مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مقتولہ کے والد نے الزام لگایا ہے کہ میری بیٹی کو میرے بیٹے نے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔

والد نے بتایا ہے کہ بیٹی نے جنوری میں رخصتی کے دن گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کی تھی۔

مقتولہ کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹی اپنے شوہر کے ساتھ کراچی میں رہائش پذیر تھی اور 4 دن قبل میرا بیٹا صلح صفائی کر کے بہن کو کراچی سے واپس لے آیا تھا۔

والد نے یہ بھی بتایا ہے کہ بیٹے نے میری بیٹی اور اس کے شوہر کو کرائے کا گھر لے کر دیا تھا، گزشتہ روز جب بیٹی کو دیکھنے پہنچا تو گھر میں شور شرابہ چل رہا تھا اور بیٹے نے ہمیں دیکھتے ہی پستول نکالا اور میری بیٹی پر فائرنگ کر دی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00