Home اہم خبریںٹرمپ کے قتل کی مبینہ ایرانی دھمکی، اسرائیلی معلومات پر امریکی انٹیلی جنس کو شکوک

ٹرمپ کے قتل کی مبینہ ایرانی دھمکی، اسرائیلی معلومات پر امریکی انٹیلی جنس کو شکوک

by 93 News
0 comments
ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو

امریکی انٹیلی جنس حکام نے ایران کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی مبینہ دھمکی کے دعوے پر شکوک کا اظہار کیا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ مبینہ ایرانی دھمکی کی اطلاع اسرائیل نے امریکا کو دی تھی، جس کے بعد ٹرمپ کو ترکیہ سے متبادل فوجی طیارے کے ذریعے خفیہ طور پر روانہ کرنے کا انتظام کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت نے مبینہ دھمکی سے متعلق معلومات سی آئی اے کو فراہم کیں، تاہم امریکی انٹیلی جنس کے تجزیہ کاروں نے ان معلومات کو قابلِ اعتماد نہیں سمجھا اور انتظامیہ کے حکام کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ کی جان کو لاحق مبینہ خطرات سے متعلق رپورٹس کی بنیاد امریکی انٹیلی جنس اداروں کے بجائے اسرائیلی ذرائع تھے، جبکہ بعض امریکی تجزیہ کاروں نے ان معلومات کو کم اعتبار کا حامل قرار دیا۔

ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں تصدیق کی تھی کہ کہ گزشتہ ماہ نیٹو سربراہی اجلاس کے بعد ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں انہیں رن وے پر خفیہ طور پر ایک دوسرے طیارے میں منتقل کیا گیا تھا۔

 ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ اقدام سیکیورٹی اہلکاروں کی ہدایت پر کیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00