Home انٹرٹینمنٹشدید ٹرولنگ سے دلبرداشتہ جاپانی انفلوئنسر کی ٹک ٹاک لائیو کے دوران خودکشی

شدید ٹرولنگ سے دلبرداشتہ جاپانی انفلوئنسر کی ٹک ٹاک لائیو کے دوران خودکشی

by 93 News
0 comments
جاپانی انفلوئنسر میناچن – فوٹو: سوشل میڈیا

جنوبی کوریا میں مقیم مشہور جاپانی ٹک ٹاکر اور کے پاپ گروپ ’این ہائپن‘ کی مداح میناچن نے ٹک ٹاک لائیو اسٹریم کے دوران خودکشی کر لی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 5 اگست کی صبح لائیو اسٹریم کے دوران ناظرین کی جانب سے اطلاع ملنے پر سیول کی یونگسان پولیس نے ان کے گھر پہنچ کر لاش برآمد کی۔ وہ جنوبی کوریا میں رہائش پذیر تھیں جبکہ ٹک ٹاک پر انکے 80 ہزار فالوورز تھے۔

میناچن کی چھوٹی بہن نے انسٹاگرام پر ایک پیغام کے ذریعے ان کی موت کی تصدیق کی۔ 

رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ امریکہ میں این ہائپن کے ایک شو کے دوران میناچن نے بینڈ کے ممبر ’سونو‘ سے درخواست کی تھی کہ وہ ان کے لائے ہوئے پھول دوسرے جاپانی ممبر ’نیکی‘ تک پہنچا دیں۔

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

اس واقعے کے بعد بینڈ کے دیگر مداحوں نے ان پر حد سے تجاوز کرنے کا الزام لگایا اور ان کے خلاف سوشل میڈیا پر ٹرولنگ شروع کردی۔ 

میناچن نے 31 جولائی کو ’ایکس‘ پر ایک طویل معافی نامہ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا، ’مجھے لگتا ہے کہ میں نے سونو کی شرافت کا غلط فائدہ اٹھایا، جس پر میں تہہ دل سے معذرت خواہ ہوں۔‘

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا، ’کئی بار فین سائنز میں شرکت کے بعد مجھے یہ غلط فہمی ہوگئی تھی کہ میں بینڈ کے ممبرز کے بہت قریب ہوں۔‘

معافی مانگنے کے باوجود ان کے خلاف آن لائن نفرت انگیز تبصروں اور بدسلوکی کا سلسلہ نہ تھما جس کے باعث انفلوئنسر نے انتہائی قدم اٹھالیا۔ 

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00