Home اہم خبریںرضا کے اہلخانہ نے عدالتی کمیشن پر رضامندی ظاہر نہیں کی، جبران ناصر

رضا کے اہلخانہ نے عدالتی کمیشن پر رضامندی ظاہر نہیں کی، جبران ناصر

by 93 News
0 comments

فائل فوٹو

میر رضا کیس میں اہلخانہ کے وکیل جبران ناصر نے کہا ہے کہ رضا کے اہل خانہ نے نہ تو کسی عدالتی کمیشن کے قیام کی کوئی درخواست کی اور نہ ہی رضا مندی ظاہر کی ہے۔

وکیل جبران ناصر نے کہنا ہے کہ اس مرحلے پر ہمیں کسی عدالتی کمیشن کے قیام کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ایک نئی تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس سے اہل خانہ آج ملاقات کریں گے۔ 

میر رضا کے والد کے وکیل جبران ناصر نے کہا کہ سندھ حکومت "سہولت کاری” کے نام پر رکاوٹیں یا الجھنیں پیدا کرنے کی کوشش نہ کرے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے گزشتہ روز میر رضا کیس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کیا اور اس سلسلے میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو خط آج ارسال کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں بتایا کہ تمام حقائق جوڈیشل کمیشن کے سامنے آجائیں گے، ابھی تک ایسی کوئی بات سامنے نہیں آئی کہ قتل کے پیچھے کوئی ہائی پروفائل شخصیت ہے۔

ضیا لنجار نے پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کو بھی پھر سے ہدف تنقید بنایا، کہا ان کی وجہ سے سندھ حکومت کی بدنامی ہوئی، اگر پوسٹ مارٹم رپورٹ میں خامیاں تھیں تو میڈیا میں جانے کے بجائے ڈاکٹر سمعیہ کو سندھ حکومت کو آگاہ کرنا چاہیے تھا۔

وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ سی سی پی او کراچی نے کسی جگہ پر میر رضا کی خودکشی کا دعویٰ نہیں کیا، ہو سکتا ہے کسی نچلی سطح کے افسر نے یہ بات کردی ہو۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00